فرنچ ٹینس: ایگا کی مسلسل 31 ویں فتح

May 29, 2022

پیرس (جنگ نیوز) فرنچ اوپن میں عالمی نمبر ایک ایگا شوائتیک نے مسلسل 31 ویں میچ میں کامیابی حاصل کرلی۔ وہ پری کوارٹرفائنل میں پہنچ گئیں۔ایگا نے مونٹی نیگرو کی ڈانکا کووینک کواسٹریٹ سیٹس میں فارغ کردیا۔ سابق عالمی نمبر ایک بیلارس کی وکٹوریا آزارنکا کا سفرسوئٹزرلینڈ کی جل تیکامن کے ہاتھوں ختم ہوگیا۔