ویسٹ انڈیز اور امریکا کی کنڈیشنز پاکستان کے حق میں، شاہد آفریدی

May 26, 2024

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ میرے خیال میں پاکستان کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کافائنل کھیلنا چاہیے۔شاہد آفریدی ویسٹ انڈیز اور امریکاکی کنڈیشنز پاکستان کے حق میں ہیں۔لاہور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ پاکستان کے اسپنرز آؤٹ آف فارم ہیں لیکن میں پرامید ہوں کہ فارم واپس آجائےگی۔ فاسٹ بولنگ اٹیک بہت ہی بہترین ہے۔، شاہد آفریدی نے کہا کہ 7 سے 14 اوورز تک اسٹرائیک ریٹ بہتر ہونا چاہیے،عماد وسیم اور محمد عامر ویسٹ انڈیز کی لیگ کھیل چکے ہیں، تجربے سے فائدہ ہوگا۔