پی ایچ ایف ملازمین تنخواہوں کے منتظر

May 25, 2024

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پی ایچ ایف ملازمین چار ماہ کی تنخواہوں کے منتظر ہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ ستمبر سے دسمبر تک کی تنخواہیں ادا نہیں کی گئیں۔ ملازمین چاہتے ہیں عیدسے قبل رقم مل جائے تاکہ وہ بہتر انداز میں عید مناسکیں ۔