وسیم، وقار اور رمیز راجہ ٹی 20 ورلڈ کپ میں کمنٹری کریں گے

May 25, 2024

کراچی (اسٹاف رپورٹر) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے کمنٹری پینل کا اعلان کردیا، جس میں پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹرز وسیم اکرم، رمیز راجہ اور وقار یونس بھی شامل ہیں۔ امریکی کمنٹیٹر جیمز او برائن پہلی بار آئی سی سی ایونٹ میں کمنٹری کریں گے۔ امریکا اس ایونٹ کا میزبان بھی ہے۔ دیگر کمنٹیٹرز میں روی شاستری، ناصر حسین، میل جونز، ایان اسمتھ، ہرشا بھوگلے، ایان بشپ، دنیش کارتک، ایبونی رینفورڈ، سموئل بدری، کارلوس براتھ ویٹ، اسٹیو اسمتھ، ایرون فنچ اور لیزا اسٹالیکر ، رکی پونٹنگ، سنیل گواسکر، میتھیو ہیڈن، اوئن مورگن، ٹام موڈی ، ڈیل اسٹین، گریم اسمتھ، مائیکل ایتھرٹن، سائمن ڈول اور شان پولاک ، ڈینی موریسن، ایلن ولکنس، مائیک ہیزمین، ڈیرن گنگا، اطہر علی خان اور رسل آرنلڈ شامل ہیں۔