حارث رؤف کی ٹی 20 کرکٹ میں 250 وکٹیں مکمل

May 26, 2024

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستانی فاسٹ بولر حارث رؤف کندھے کی انجری سے صحت یاب ہوکر تین ماہ بعد ایکشن میں آئے۔انہوں نے چار اوورزمیں34رنز دے کر دو وکٹ حاصل کئے۔انہوں نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 250 وکٹیں مکمل کرلیں۔ حارث روف نے187اننگز میں 250 وکٹوں کا سنگ میل عبور کیا۔لیگ اسپنر شاداب خان نے ایک بار پھر توقعات پوری نہیں کیں انہوں نےچار اوورز میں55رنز دیئے یہ ٹی ٹوئنٹی میں ان کی بدترین بولنگ کارکردگی ہے۔