تربیتی کیمپ اور پریکٹس میچز کیلئے قومی ہاکی ٹیم ہالینڈ پہنچ گئی

May 25, 2024

کراچی(اسٹاف رپورٹر) قومی ہاکی ٹیم ہالینڈ پہنچ گئی جہاں پانچ روزہ ٹریننگ کیمپ کے بعد وہ 29 مئی کو نیشنز کپ کے لئے پولینڈ جائے گی۔ اٹھارہ رکنی اسکواڈ کی قیادت عماد شکیل بٹ کررہے ہیں۔ روانگی سے قبل جنگ سے بات چیت میں انہوں نے کہا کہ مقابلہ سخت ہوگا، مگر کھلاڑی جیت کے لئے پر عزم ہے، اچھی ٹیموں کے خلاف جیت کی امید ہے، ہمارا ہدف پہلی پوزیشن ہے۔قومی ٹیم پہلے مرحلے میں ہالینڈ میں تربیتی کیمپ سمیت پریکٹس میچز کھیلے گی ۔ نیشنز کپ 31مئی سے شروع ہوگا۔ گرین شرٹس پہلے میچ میں ملا ئیشیاکیخلاف مدمقابل ہوگی۔ پاکستان، پولینڈ، کوریا، ملائیشیا، فرانس، جنوبی افریقا، کینیڈا، آسٹریا، نیوزی لینڈ کی ٹیمیں نیشنز ہاکی کپ میں حصہ لیں گی۔ قومی ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ رولینٹ آلٹمنس نیدرلینڈز میں ٹیم کو جوائن کرینگے۔