ورلڈکپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کا نائب کپتان کوئی نہیں ہوگا

May 26, 2024

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ کے لئئے بابر اعظم کے ساتھ کسی کھلاڑی کو نائب کپتان مقرر نہیں کیا جارہا۔ ہفتے کی شب سوشل میڈیا بیان میں ترجمان نے کہا کہ پاکستان ٹیم کا نائب کپتان نہ مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، لاہور میں جمعے کی شب محسن نقوی کی سربراہی میں ہونے والےاجلاس میں سلیکشن کمیٹی نے نائب کپتانی پر غور کیا تھا،جس کے بعدکسی کھلاڑی کو نائب کپتان بنانے کی پیشکش نہیں کی گئی تھی، جبکہ مصدقہذرائع کا دعوی ہے کہ سلیکٹرز نے نائب کپتانی کیلئے شاہین آفریدی سے بات کی گئی تھی انہوں نے اس معاملے پرعدم دلچسپی ظاہر کی جس کے بعد بات آگے نہیں بڑھ سکی ۔