مقبوضہ کشمیر میں مزید دو کشمیری نوجوان بھارتی فوج کی فائرنگ سے شہید

May 29, 2022

سرینگر(جنگ نیوز)مقبوضہ کشمیر میں مزید دو کشمیری نوجوان بھارتی فوج کی فائرنگ سے شہید ہوگئے،تفصیلات کے مطابق ہفتے کو اسلام آباد ضلع میں بھارتی فورسز نے سرچ آپریشن کی آڑ میں کشمیری نوجوانوں کو نشانہ بنایا،اس کے علاوہ سیکورٹی فورسز نے ضلع کے شتی پورہ کا بھی محاصرہ کیے رکھا اور آخری اطلاعات تک مختلف علاقوں میں آپریشن جاری رہا۔