پی ایچ اے کے فوت ہونے والے ملازمکی بیٹی کی جونیئرکلرک تعیناتی کے آرڈر

May 29, 2022

ملتان (سٹاف رپورٹر) پی ایچ اے ملتان نے فوت ہونے والے سینئر کلرک صابر گیلانی کی صاحبزادی کو 17Aکے تحت جونیئرکلرک کے آرڈرز جاری کر دیئے ہیں،اس موقع پر ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ فنانس چوہدری غلام نبی نے کہا ہے کہ دفتر میں کام کرنے والے تمام ملازمین ایمانداری سے کام کریں ادارہ ریٹائرڈ ہونے والے اور فوت ہونے والے ملازمین کے لواحقین ان کے حقوق تحفظ کیلئےاقدامات کرتا رہے گا۔