عمران خان نے حالیہ لانگ مارچ کے مقتول کارکن کی تصویر سمجھ کر دوسری تصویر لہرادی

May 29, 2022

فوٹو: اسکرین گریب

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان چار سدہ جلسے میں اسٹیج پر ایک غلطی کر گئے، انہوں نے حالیہ لانگ مارچ کے مقتول کارکن کی تصویر سمجھ کر دوسری تصویر لہرادی۔

سماجی کارکن محمد زادہ کو 8 نومبر 2021 کو سخا کوٹ میں قتل کردیا گیا تھا۔

عمران خان نے مقتول محمد زادہ کا بینر اٹھا کر کہا پُرامن احتجاج پر رانا ثنااللّٰہ اور ظالم لوگوں نے کیا کیا۔

سماجی کارکن محمد زادہ کے رشتے دار جلسے میں کے پی کے حکومت کے خلاف بینر لائے تھے۔

مظاہرین کے پی کے حکومت کے خلاف احتجاج کر رہے تھے کہ قاتلوں کو گرفتار کیا جائے۔