سوشل میڈیا پر جانبدارانہ رائے عدالتی فیصلے پر اثرانداز ہوئی، امبر ہرڈ

June 15, 2022

لاس اینجلس(مانیٹرنگ ڈیسک) 36سالہ معروف امریکی اداکارہ امبر ہرڈ نے اپنے خلاف ہتک عزت کیس میں عدالتی فیصلہ کو غیر منصفانہ قرار دے دیا ہے۔ امریکی نشریاتی ادارے کو دیے گئے انٹرویو میں امر ہرڈ نے سابق شوہر جونی ڈیپ کی طرف سے دائر کیے گئے ہتک عزت کے مقدمے میں اپنے خلاف فیصلہ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا پر جانبدارانہ رائے عدالتی فیصلے پر اثرانداز ہوئی ہے، عدالت نے سوشل میڈیا پر جاری مباحثوں سے متاثر ہو کر فیصلہ دیا۔ایبر ہرڈ نے کہا کہ جونی ڈیپ نے میرے خلاف جھوٹی گواہی دینے کیلئے پیسے دے کر لوگوں کو بلایا، انہوں نے عدالت میں شاندار اداکاری کی ،جس کی وجہ سے وہ مقدمہ جیت گئے۔واضح رہے کہ جونی ڈیپ نے اپنی سابقہ اہلیہ امبر ہرڈ پر 50ملین ڈالر کا مقدمہ دائر کیا تھا جس کے بعد ہرڈ نے بھی اداکار کے خلاف 100 ملین ڈالر کا مقدمہ دائر کردیا تھا۔ 2 جون کو ورجینیا کی عدالت نے چھ ہفتوں کے ٹرائل کے بعد جونی ڈیپ بمقابلہ امبرہرڈ 50 ملین ڈالر ہرجانے کے کیس میں جونی ڈیپ کے حق میں فیصلہ سنایا تھا۔ جیوری نے اداکارہ کو حکم دیا کہ وہ جونی ڈیپ کو 15 ملین ڈالر کا ہرجانہ ادا کریں۔اس کے علاوہ امبر ہرڈ کی جانب سے جونی ڈپ پر بھی کیے گئے ہتک عزت کیس میں جیوری نے ہرڈ کو 2 ملین ڈالر ہرجانے کے طور پر اداکارہ کو ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔