5 سرکاری املاک گروی رکھ کر سکوک بانڈز جاری کرنے کا فیصلہ

June 21, 2022

علامتی فوٹو

وفاقی حکومت نے 5 سرکاری املاک گروی رکھ کر سکوک بانڈز جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جی ٹی روڈ کے قانونی رکاوٹ کے بغیر حصے، اسلام آباد ایکسپریس ہائی وے، اسپورٹس کمپلیکس اور مکران ہائی وے کو گروی رکھ کر سکوک بانڈ جاری کیے جائیں گے۔

دوسری جانب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا تھا کہکابینہ نے مقامی اور بین الاقومی سکوک بانڈز کے اجرا کی منظوری دے دی۔