انٹر بینک میں ڈالر 212 اوپن مارکیٹ میں 214 روپے ہوگیا

June 22, 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر) انٹر بینک میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپیہ کی قدرمیں کمی کا سلسلہ جاری رہا جس کی وجہ سے ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ امریکی ڈالر 212 روپے کی ریکارڈ سطح پر جا پہنچا تاہم اوپن مارکیٹ میں روپے کی قدر مستحکم رہی ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق منگل کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں1.80روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 210روپے سے بڑھ کر211.80روپے اور قیمت فروخت 210.20روپے سے بڑھ کر212روپے ہو گئی تاہم اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 213روپے اور قیمت فروخت214روپے پر بدستور برقرار رہی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو 1روپے مہنگا ہو گیا جس سے یورو کی قیمت خرید 222روپے سے بڑھ کر223روپے اور قیمت فروخت225روپے سے بڑھ کر226روپے ہو گئی اسی طرح1.50روپے کے اضافے سے برطانو ی پاؤنڈ کی قیمت خرید 258.50روپے سے بڑھ کر260روپے اور قیمت فروخت261.50 روپے سے بڑھ کر263روپے ہو گئی۔