ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات میں 28 فیصد اضافہ

June 22, 2022

اسلام آباد (اے پی پی)ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 28 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکرمئی 2022 تک کی مدت میں ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات سے ملک کو17.62 ارب ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 28 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات کاحجم 13.74 ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔ مئی 2022 میں ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات کاحجم 1.64 ارب ڈالر ریکارڈ کیاگیا جوگزشتہ سال مئی کے مقابلہ میں 56 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ سال مئی میں ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات سے ملک کو1.052 ارب ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا۔جاری مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں نیٹ وئیرکی برآمدات میں 36 فیصد، ریڈی میڈ گارمنٹس 31 فیصد، بیڈوئیر22 فیصد، سوتی ملبوسات 30 فیصد، سوتی دھاگا24 فیصد، تولئے 22 فیصد اورسلک وسینتھٹک فائبر کی برآمدات میں 29 فیصدکی نموریکارڈ کی گئی ہے۔