کریڈٹ کارڈز کے ذریعہ خریداری میں مئی کے دوران نمو ریکارڈ

June 22, 2022

اسلام آباد (اے پی پی)کریڈٹ کارڈزکے زریعہ خریداری میں مئی کے دوران سالانہ بنیادوں پر37.3 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق مئی 2022 میں کریڈٹ کارڈز کے زریعہ صارفین نے 71 ارب روپے کی خریداری کی جوگزشتہ سال مئی کے مقابلہ میں 37.7 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ سال مئی میں کریڈٹ کارڈزکے صارفین نے 52 ارب روپے کی خریداری کی تھی۔اپریل کے مقابلہ میں مئی میں کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری میں 6 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے، اپریل میں کریڈٹ کارڈز کے صارفین نے 67 ارب روپے کی خریداری کی جو مئی میں بڑھ کر71 ارب روپے ہوگئی۔