اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری کا مثبت دن، 100 انڈیکس میں 258 پوائنٹس کا اضافہ

June 23, 2022

فوٹو: فائل

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج سرمایہ کاری کا مثبت دن رہا، 100 انڈیکس میں 258 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

پی ایس ایکس بینچ مارک 100 انڈیکس اس اضافے سے 42 ہزار 716 پوائنٹس پر بند ہوا ہے۔ جبکہ کاروباری دن میں انڈیکس 529 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔

حصص بازار میں آج 34 کروڑ 94 لاکھ شیئرز کا کاروبار 10 ارب 13 کروڑ روپے میں طے ہوا۔

مارکیٹ کیپٹلائزیشن 43 ارب روپے بڑھ کر 7 ہزار 93 ارب روپے ہے۔