پاکستان میں ریورس سوئنگ کا سامنا مشکل ترین تھا، اسٹیو اسمتھ

June 24, 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر) آسٹریلوی بیٹسمین اسٹیو اسمتھ کا کہنا ہے کہ شاہین شاہ آفریدی اور حسن علی جیسے بولرز پاکستانی پچز کے لیے بہت اچھے ہیں، پاکستان میں کھیلنے کے لیے ٹیمپو بنانے اور صبر دکھانے کی ضرورت ہوتی ہے۔ پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں ریورس سوئنگ کا سامنا کیاہے وہ جب بیٹنگ کے لیے آتے تو گیند بہت زیادہ ریورس سوئنگ ہو رہی ہوتی تھی، انہیں اندازہ ہوتا تھا کہ اگلی بال نے بھی بہت ریورس سوئنگ ہونا ہے۔ جب بال سوئنگ ہوتی ہے تو پھر آپ کو اپنے پلان سے ہٹنا پڑتا ہے۔