کوٹلی آزاد کشمیر سے لاپتہ سویلین کے خفیہ ٹرائل اور سزا کے خلاف رٹ پر جواب طلب

June 24, 2022

راولپنڈی (نمائندہ جنگ)لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس صداقت علی خان نے کوٹلی آزاد کشمیر سے لاپتہ سویلین کے خفیہ ٹرائل اور سزا کیخلاف رٹ پر جواب طلب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سویلین کی گرفتاری کا کیا طریقہ کار ہے سپریم کورٹ کے فیصلوں کے باوجود ٹرائل کیا گیا ۔ سیکرٹ ایکٹ میں بھی ایک طریقہ کار درج ہے وہ بھی نظر نہیں آ رہا ہے ۔ عابد ظہیر نے کرنل ریٹائرڈ انعام الرحیم ایڈووکیٹ کے زریعے دائر رٹ میں موقف اختیار کیا کہ 24 نومبر 2016 کو کوٹلی گھر سے لاپتہ ہوا۔ جس کے بعد عسکری حکام سے رابطے کے باوجود کچھ پتہ نہ چلا ۔ چار جون 2018 کو بارہ سال سزا دے کر جیل منتقل کردیا گیا ۔ تب اہل خانہ کو علم ہوا ۔