بھارت میں توہین رسالت مسلم حکمرانوں کے جرم ضعیفی کی سزا ،حامد موسوی

June 24, 2022

اسلام آباد ( خصوصی نمائندہ) قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا ہے کہ خانوادہ رسالت کی کمسن شہیدہ زنداں حضرت سکینہ بنت الحسینؓ کی شان میں گستاخی امت مسلمہ کی غیرت کیلئے چیلنج ہے۔ گستاخی کے مرتکب شخص کو قانون کے مطابق سزا دی جائے۔ پاکیزہ ہستیوں کیخلاف ہرزہ سرائی غیر انسانی حرکت ہے، بھارت میں حکومتی سرپرستی میں توہین رسالت مسلم حکمرانوں کے جرم ضعیفی کی سزا ہے ۔جمعہ کو بھارت میں توہین رسالت اور حضرت سکینہ بنت الحسینؓ کی شان میں گستاخی کے خلاف پر امن یوم احتجاج مناکرتوہین آمیز شیطانی حرکات کیخلاف آواز بلند کی جائے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم شہادت امام علی ابن موسی الرضا کے موقع پرعزاداروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا جوجمعرات 23ذیقعد کو پورے ملک میں عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔آغا سید حامد علی موسوی نے کہا کہ سی پیک منصوبہ امریکہ ،بھارت، اسرائیل کے استعماری ثلاثہ کے گلے میں ہڈی بن کر اٹکا ہوا ہے۔