حکومت اداروں کو کنٹرول کرنے کی کوشش کررہی ہے، عمران خان

June 24, 2022

اسلام آباد(ٹی وی رپورٹ)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت اداروں کو کنٹرول میں لانے کی ہر ممکن کوشش کررہی ہے۔ ملک میں جمہوریت کے آگے بڑھنے کا واحد راستہ فوری شفاف انتخابات ہیں۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے بابر اعوان سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اداروں میں بڑھتی ہوئی حکومتی مداخلت پر تشویش کا اظہار کیا۔

اس موقع پر بابر اعوان کا کہنا تھا کہ حکومتی اتحاد قانون سازی کے نام پر جمہوری روایات کو روند رہا ہے، آئینی اور قانونی سطح پر جمہوری اقدار کا بھرپور دفاع کریں گے، آئینی معاملات پر جلد عدلیہ سے رجوع کیا جائےگا۔