اداکارہ زرنش خان کی مزیدار گفتگو اور علی میر کا نیا رُوپ آج ”ہنسنا منع ہے“ میں دیکھیں

June 24, 2022

کراچی (جنگ نیوز) ٹیلی ویژن انڈسٹری کی معروف اداکارہ زرنش خان نے کہا ہے کہ تمام فنکاروں اور ہدایتکاروں کو علم ہے کہ میں 24 گھنٹے اپنی دُنیا میں کھوئی رہتی ہوں۔ برابر میں بم بھی پھٹ جائے تو علم نہیں ہوتا۔ اِن خیالات کا اظہار اُنہوں نے ”جیونیوز“ کے کامیڈی شو ”ہنسنا منع ہے“ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ پروگرام کے میزبان تابش ہاشمی کے دلچسپ سوالوں کا جواب دیتے ہوئے اُن کا مزید کہنا تھا کہ میں نے فقط 17سال کی عمر میں شادی کرلی لیکن جہاں شادی کرنا چاہتی تھی وہیں کی ہے۔ مزاح سے بھر پور شو میں علی میر نے بھی سینئر صحافی و تجزیہ کار سہیل وڑائچ کا روپ دھار کر لوگوں کو خوب محظوظ کیا۔ مزیدار شو ”ہنسنا منع ہے“ رات11بجکر5منٹ پر نشر کیا جائے گا۔