نواب شاہ، آصف زرداری کی والدہ کا سوئم، مختلف شخصیات کی شرکت

June 25, 2022

نواب شاہ(بیورو رپورٹ)سابق صدر آصف علی زرداری کی والدہ اور چیئرمین پیپلز پارٹی و وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی دادی زرین آرا بیگم کا سوئم زرداری ہاؤس میں منعقد ہوا اس موقع پر ملک بھر سے آئی ہوئی سیاسی و سماجی شخصیات و مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے سوئم میں شرکت کی جبکہ مرحومہ بیگم زرین آرا کے انتقال پر زرداری ہاؤس میں تعزیت کا سلسلہ جاری ہے۔