کراچی میں پیپلز بس سروس کا آغاز پیر سے ہوگا، شرجیل میمن

June 25, 2022

کراچی(ٹی وی رپورٹ) صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ سندھ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ کراچی میں پیپلز بس سروس کا آغاز پیر 27جون سے ہوگا۔میڈیا کو جاری ایک بیان میں شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ پیپلز بس سروس کے تحت مختلف روٹس پر دو سو سے زائد بسیں چلائی جائیں گی۔