ایچ ای سی کی ملک بھر کی یونیورسٹیز کو ستو اور لسی پروموٹ کرنے کی ہدایت

June 25, 2022

اسلام آباد (بلال عباسی، خصوصی رپورٹ) ہائر ایجوکیشن کمیشن نے وفاقی وزیر احسن اقبال کے چائے کم پینے کے مشورے کو عملی جامہ پہناتے ہوئے ملک بھر کی یونیورسٹیز کو ستو اور لسی پروموٹ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ قائم مقام ڈائریکٹر ایچ ای سی ڈاکٹر شائستہ کی جانب سے جامعات کے وائس چانسلرز/ریکٹرز کو مراسلہ بھجوا دیا گیا ہے۔ انہوں نے موٹر سائیکل‘ کار‘ بسوں اور ٹرینوں میں متبادل توانائی کے استعمال کیلئے تحقیق کرنے پر بھی زوردیا۔