لانڈھی، بھائیوں کے جھگڑے کے دوران گولی لگنے سے پڑوسی جاں بحق

June 26, 2022

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )سکھن کے علاقے میں بھائیوں کے جھگڑے کے دوران گولی لگنے سے پڑوسی دکاندار جاں بحق ہو گیا ۔تفصیلات کے مطابق سکھن تھانے کی حدود لانڈھی مشین ٹول فیکٹری کے قریب فائرنگ سے ایک نوجوان جاں بحق ہو گیا،واقعہ کی اطلاع پر پولیس اور ریسکیو رضاکار موقع پر پہنچے اور مقتول کی لاش کو جناح اسپتال منتقل کیا جہاں اسکی شناخت 18 سالہ زوہیب ولد مجاہد کے نام سے ہوئی،ایس ایچ او خالد عباسی کے مطابق مقتول کے پڑوسی دکاندار بھائیوں کا آپس میں گھر اور پراپرٹی کا جھگڑا چل رہا تھا،ہفتہ کو انکے درمیان پھر جھگڑا ہوا، ایک بھائی نے دوسرے بھائی کو گولی ماری جو پڑوسی دکاندار زوہیب کے پیٹ میں جا کر لگی جس سے اسکی موت واقع ہوئی،انہوں نے بتایا کہ فائرنگ تاج گل نامی ملزم نے کی ہے،پولیس نے تاج گل سمیت تینوں بھائیوں کو حراست میں لے لیکر آلہ قتل برآمد کر لیا ہے،انہوں نے بتایا کہ مقتول کا گھر بھی ملزمان کے گھر کیساتھ ہی واقع تھا اور دونوں کا ایک دوسرے کے گھر بھی آنا جانا تھا،مقتول والد کا کہنا ہے کہ وہ تدفین کے بعد آ کر مقدمہ درج کروائیں گے۔