والد کی میوزیکل ٹیم کیخلاف نفرت آمیز پیغامات جاری نہ کریں، کے کے کی بیٹی کی اپیل

June 26, 2022

فوٹو: سوشل میڈیا

کولکتہ میں لائیو میوزک کنسرٹ کے دوران انتقال کر جانے والے معروف بھارتی گلوکار کرشناکمار کناتھ (المعروف کے کے) کی بیٹی نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ان کے آنجہانی والد کی میوزیکل ٹیم کے خلاف نفرت آمیز الفاظ استعمال نہ کریں۔

اتوار کو اپنے سوشل میڈیا ہینڈل انسٹاگرام پر کے کے کی بیٹی تمارا نے والد اور ان کی ٹیم ممبرز کی پرانی تصاویر کے ساتھ ایک طویل نوٹ شیئر کیا۔

انہوں نے اس نوٹ میں لوگوں سے درخواست کی کہ ان کے والد کی بااعتماد اور محبت کرنے والی ٹیم کے بارے میں برے الفاظ کی بجائے انہیں بھی ہماری طرح محبت اور سپورٹ کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کیپشن میں لکھا کہ ہم اس تصویر میں موجود ان تمام خوبصورت انسانوں کے شکر گزار ہیں جنہوں نے میرے والد کے ساتھ سفر کیے اور ان کے شوز میں حصہ لیا۔

آنجہانی کے کے کی بیٹی نے کہا کہ انہیں پتہ چلا ہے کہہیتھیش بھٹ اور شوبھام بھٹ کے خلاف کافی نفرت آمیز میلز جاری کیے گئے ہیں۔

دُکھی تمارا نے لوگوں سے اپیل کی وہ ایسا نہ کریں، والد نے اگر ان پیغامات کو دیکھا تو وہ کیا سمجھیں گے، وہ ان لوگوں کو اپنا دوسرا خاندان کہتے تھے۔