وزیراعظم سے جہانگیر ترین گروپ کے عون چوہدری کی ملاقات

June 26, 2022

فائل فوٹو

وزیر اعظم شہباز شریف سے جہانگیر ترین گروپ کے عون چوہدری کی ملاقات ہوئی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف سے لاہور میں ہونے والی اس ملاقات میں معاون خصوصی برائے سیاحت اور کھیل عون چوہدری نے ملکی سیاسی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

ملاقات میں لاہور کے ضمنی انتخابات اور مجموعی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم شہباز شریف سے رکن قومی اسمبلی چوہدری خالد جاوید وڑائچ نے بھی ملاقات کی اور ملکی سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔