کیا بھروسا کہ بے زبان عوام
تنگ آجائیں، جوش میں آجائیں
کوئی لُٹنے پہ اب نہیں تیّار
لُوٹنے والے ہوش میں آجائیں
پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ حکومت سے مذاکرات کا اختیار محمود خان اچکزئی اور علامہ راجہ ناصر عباس کے پاس ہے۔
راولپنڈی کے علاقے اڈیالہ روڈ ڈھلہ گاؤں کے قریب ایک بچے پر جنگلی سور نے حملہ کر دیا۔
جیکب آباد کا 12 سالہ بچہ ریبیز میں مبتلا ہوگیا۔ کراچی میں نجی اسپتال کے ڈاکٹر کے مطابق بچے میں کتے کے کاٹنے کے دو ماہ بعد ریبیز کی علامات ظاہر ہوئیں۔
لودھراں میں سیشن کورٹ نے کہروڑپکا میں لڑکے سے اجتماعی بدفعلی کیس کی سماعت کی۔
وفاقی وزیر پاور اویس لغاری نے کہا ہے کہ عارف حبیب کنسورشیم کی کامیاب بولی معیشت کی بحالی کی علامت ہے۔
وزیرِاعظم شہباز شریف نے قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کی کامیاب بڈنگ کے انعقاد پر تشکر کا اظہار کیا ہے اور قوم کو مبارک باد دی ہے۔
قرآن پاک کے اوراق کے تحفظ سے متعلق قرار داد پنجاب اسمبلی میں منظور کرلی گئی۔ قرار داد حکومتی رکن پیر اشرف رسول کی جانب سے پیش کی گئی۔
وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کی 135 ارب روپے میں فروخت ملکی معیشت پر سرمایہ کاروں کا اعتماد ہے۔
چیف الیکشن کمشنر کراچی بار حق نواز تالپور ایڈووکیٹ عہدے سے مستعفی ہو گئے۔
بلوچستان کے ضلع ژوب کی پولیس لائن میں 2 اہلکاروں میں جھگڑا ہو گیا۔
دہلی ہائی کورٹ نے منگل کے روز بدنامِ زمانہ آنجہانی گینگسٹر وکاس دوبے کی زندگی پر مبنی مبینہ ویب سیریز UP 77 کی ریلیز روکنے کی درخواست پر مرکزی حکومت اور فلم سازوں کو نوٹس جاری کر دیے۔
برطانیہ میں سیکیورٹی اداروں نے مانچسٹر کی یہودی برادری پر ایک بڑے اور جان لیوا دہشت گرد حملے کی سازش کو ناکام بنا دیا۔
اسرائیلی وزیر دفاع یسرائیل کاٹز نے غزہ کبھی نہ چھوڑنے کا اعلان کیا ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق مقبوضہ مغربی کنارے میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسرائیلی وزیر دفاع نے کہا کہ ہم غزہ کے اندر تک موجود ہیں کبھی غزہ نہیں چھوڑیں گے۔
کسان برادری کو ریلیف دینے کے لیے حکومت نے یو ٹرن لے لیا، نئی پالیسی اپریل 2026 سے نافذ ہوگی۔ برطانوی حکومت نے زرعی شعبے کو بڑا ریلیف دیتے ہوئے فارمز پر وراثتی ٹیکس سے متعلق اپنی مجوزہ پالیسی میں نمایاں نرمی کا اعلان کر دیا ہے۔
بورےوالا میں ایڈیشنل سیشن جج نے دوہرے قتل کیس کا فیصلہ سنا دیا۔
عارف حبیب گروپ کے چیئرمین عارف حبیب نے کہا ہے کہ قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کو دوبارہ عظیم بنانے کے لیے محنت کریں گے۔