بھتہ جمع کرکے کرائم برانچ کے افسران کو پہنچانے والا ملزم گرفتار

June 27, 2022

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )ایس آئی یو نے آئی آر میں نامزد بھتہ خور کو گرفتار کر لیا،ملزم نے بتایا کہ وہ بھتہ جمع کر کے کرائم برانچ کے افسران کو پہنچاتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ نے خفیہ اطلاع پر پراچہ چوک شیر شاہ سے انفارمیشن رپورٹ (آئی آر) میں نامزد بھتہ خور شاہ نواز خان ولد پائندا خان کو گرفتار کر کے اسکے قبضے سے بھتے کی مد میں حاصل شدہ رقم بھی ملزم کے قبضہ سے برآمد کر لی۔ابتدائی تفتیش میں ملزم نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ کراچی کے مختلف علاقوں سے بھتہ وصولی جا اعترف کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ بھتہ جمع کر کے کرائم برانچ کے افسران کو پہنچاتے ہیں۔ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔