موسمیاتی تبدیلی اور سمندری آلودگی سے انسانیت کو خطرہ ہے، اقوام متحدہ

June 27, 2022

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ دنیا کو سمندری ہنگامی صورتحال کا سامنا ہے جس سے انسانیت کو خطرہ ہے۔

عالمی ادارے کے سربراہانتونیو گوتریس نے نیویارک سے جاری اپنے ایک بیان میں کہا کہ موسمیاتی تبدیلی نے سمندری خوراک کے تسلسل میں خلل ڈالا اور وسیع ڈیڈ زونز بنائے۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری نے کہا کہ ہم ہر سال لاکھوں ٹن پلاسٹک کی آلودگی سمندروں میں ڈال دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں سمندری آلودگی کی صورتحال کو بدلنا ہوگا۔