پٹرولیم مصنوعات قیمتوں میں اضافہ کیخلاف علامتی پہیہ جام

June 28, 2022

نوشہرہ (نمائندہ جنگ ) پٹرولیم مصنوعات کے قیمتوں میں اضافے،ٹی ایم ایز،معدنیات،ٹریفک اور موٹروے پولیس کے اہلکاروں وافسران کے خلاف گڈز ٹرانسپورٹرز نے علامتی پہیہ جام کردیا ،نوشہرہ بائی پاس روڈ پر کنٹینرز کھڑے کرکے روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کردیا،احتجاجی ٹرانسپورٹرز کا کہنا ہے کہ مطالبات نہ مانے گئے تو ملک بھر میں گڈز ٹرانسپورٹ کا پہیہ جام کردیں گے، دوسری جانب بائی پاس روڈ کی بندش سے شہرکے داخلی وخارجی راستوں میں ٹریفک جام،گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں،شدید گرمی میں مسافروں کو شدید دشواری کا سامنا رہا ، انھو ں نے بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے،جس پر ان کے مطالبات درج تھے۔