ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ، بجلی 7.90 روپے فی یونٹ مہنگی

June 28, 2022

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) بجلی 7روپے 90 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی گئی ، صارفین پر 113 ارب سے زیادہ کا بوجھ پڑے گا اس سلسلہ میں گزشتہ روز ڈسکوز کے مئی کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے عوامی سماعت چیئرمین نیپرا انجینئر توصیف ایچ فاروقی کی زیر صدارت ہوئی۔

سی پی پی اے جی نے ایف سی اے کی مد میں 7 روپے 96 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست جمع کروائی تھی ڈیٹا کی ابتدائی جانچ پڑتال کے مطابق 7 روپے 90 پیسےفی یونٹ بنتا ہے .

اس سے قبل اپریل کا ایف سی اے صارفین سے 3 روپے 99 پیسے فی یونٹ چارج کیا گیا تھا، جو کہ صرف 1 ماہ کیلئے تھا مئی کا ایف سی اے اپریل کی نسبت 3 روپے 91پیسے فی یونٹ جولائی میں زیادہ چارج کیا جائیگا اسکا اطلاق بھی صرف ایک ماہ کیلئے ہو گا، اسکا اطلاق ڈسکوز کے تمام صارفین ماسوائے لائف لائن صارفین پر ہو گا.

اسکا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی نہیں ہو گا،اتھارٹی ڈیٹا کی مزید جانچ پڑتال کے بعد اپنا تفصیلی فیصلہ جاری کریگی۔