انٹر بینک میں ڈالر سستا ہوگیا

June 28, 2022

فائل فوٹو

انٹر بینک میں دن کے آغاز پر ڈالر کی قدر میں 25 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

کاروبار کے دوران انٹر بینک میں ڈالر 25 پیسے کمی کے بعد 207 روپے25 پیسے کی سطح پر موجود ہے۔

ملک میں ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافے کے بعد استحکام آگیا ہے، انٹر بینک میں گزشتہ روز ڈالر کی قیمت میں صرف 46 پیسے کا اضافہ ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں 50 پیسے سستا ہوگیا۔

دوسری جانب گزشتہ روز اسٹاک مارکیٹ میں بھی تیزی کے بعد 100 انڈیکس میں 826 پوائنٹس کا اضافہ ہوا تھا۔