کولمبیا کی جیل میں خطرناک قیدیوں کے درمیان خونی جھگڑا، 49 ہلاک

June 29, 2022

کراچی (نیوزڈیسک ) براعظم جنوبی امریکا کے ملک کولمبیا کی جیل میں قیدیوں کے درمیان جھگڑا ہوگیا جس کے نتیجے میں 49 قیدی ہلاک اور 30 زخمی ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق کولمبیا کے جنوب مغربی شہر تلووآ کی ایک خطرناک جیل میں ہنگامہ، تشدد اور جھگڑے کے دوران 49قیدی ہلاک ہوگئے۔