ٹیکس زیادہ، پٹرول مہنگا، تنخواہیں کم، بجلی لاپتہ،معاشی چیلنجز بڑھنے لگے، اہم حقائق ”جیو پاکستان“ میں

June 30, 2022

کراچی (جنگ نیوز) ٹیکس زیادہ، پٹرول مہنگا، تنخواہیں کم اور بجلی کا بھی کچھ پتہ نہیں نیا مالی سال عوام کیلئے آسان نہیں ہوگا۔ معاشی مشکلات کے ساتھ سیاسی چیلنجز بھی بڑھنے لگے، اتحادی حکومت اپنی مدت ”آرام“ سے پوری نہ کر پائے گی، اہم حقائق ’جیو پاکستان‘ میں۔ عمران خان اور توشہ خانہ گھڑیوں کے نئے قصے، جب حکومت کو قانونی کارروائی میں دلچسپی نہیں تو کسی کو کیا فکر؟۔ حمزہ شہباز کی کرسی ایک بار پھر خطرے میں، آئینی و قانونی مسائل حل کئے بغیر صوبے کا نظام تسلی سے چلانا ممکن نہیں۔ ٹاپ اسٹارز کیلئے فیشن اور ڈیزائننگ کے بعد اب برطانیہ کے ٹاپ مجسمہ ساز بھی بن گئے، پاکستانی نژاد عثمان کی کہانی کمال ہے۔ اِن تمام موضوعات کو جمعرات کو ”جیونیوز“ کے مارننگ شو ”جیو پاکستان“ میں زیر بحث لایا جائے گا۔ عبداللہ سلطان اور ہما امیر شاہ کی میزبانی میں یہ شو صبح 9 بجکر5منٹ پر نشر ہوگا۔