پیوٹن نے بورس جانس کا بیان مسترد کردیا

June 30, 2022

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کا خاتون کے جنگ نہ کرنے سے متعلق بیان مسترد کردیا۔

روسی صدر نے سابق برطانوی وزیراعظم مارگریٹ تھیچر کے 40 سال پہلے کے جنگی فیصلے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ مارگریٹ تھیچر نے فاک لینڈ جزائر کے لیے ارجنٹینا کے خلاف فوجی آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ارجنٹینا کے خلاف فوجی کارروائی شروع کرنے کا فیصلہ ایک خاتون نے کیا، فاک لینڈ جزائر کہاں ہیں اور برطانیہ کہاں ہے؟ لیکن فوجی کارروائی کے پیچھے مارگریٹ تھیچر کے سامراجی عزائم تھے۔

روسی صدر نے مزید کہا کہ برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کی طرف سے خاتون کے جنگ نہ کرنے کا حوالہ درست نہیں ہے۔

یاد رہے کہ بورس جانسن نے گذشتہ روز ایک بیان میں کہا تھا کہ پیوٹن خاتون ہوتے تو یوکرین کے خلاف جنگ نہ چھیڑتے۔