حاملہ خواتین اور بچوں کو منکی پاکس سے خطرہ ہے، ڈبلیو ایچ او

July 01, 2022

نیویارک (جنگ نیوز )عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے خبردار کیا ہے کہ منکی پوکس وائرس بچوں اور حاملہ خواتین کے لیے خطرہ بن سکتا ہے۔

اس ادارے نے صحت عامہ کے اہلکاروں پر زور دیا ہے کہ وہ اس وائرس کو ان کمزور گروپوں تک پہنچنے سے پہلے ہی حفاظتی اقدامات اٹھائیں۔

اب تک ان ممالک میں بھی منکی پوکس کے 4700سے زیادہ کیسز درج کیے گئے ہیں، جہاں اس سے قبل اس وائرس کی وباء نہیں پھیلی تھی۔

افریقی ممالک میں مزید60کیس سامنے آئے ہیں جبکہ ایسے مشتبہ کیسز کی تعداد پندرہ سو سے زائد بنتی ہے۔ منکی پوکس تیزی سے پھیلنے والی ایک بیماری ہے۔ اس کی علامات میں بخار اور خارش شامل ہیں۔