بلوچستان کے 8 اضلاع کے 13 وارڈز میں ری پولنگ کا وقت ختم

July 02, 2022

فائل فوٹو

بلوچستان میں 8 اضلاع کے 13 وارڈز میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کی ری پولنگ کا وقت ختم ہوگیا، جس کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔

پنجگور، سبی، زیارت، کیچ، نوشکی اور دکی کی8 یوسیز کے 10 وارڈز میں دوبارہ پولنگ ہوئی، قلعہ عبداللّٰہ اور لورالائی میونسپل کمیٹیوں کے تین وارڈز میں بھی ری پولنگ ہوئی۔

بلوچستان کے 13 وارڈز میں 29 مئی کو پولنگ مختلف وجوہات کے باعث ملتوی کردی گئی تھی۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ پولنگ کا وقت ختم ہونے پر پولنگ اسٹیشن میں موجود افراد کو ووٹ ڈالنے کی اجازت دی گئی ہے۔

پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد پریزائیڈنگ افسران نے پولنگ اسٹیشنوں پر ووٹوں کی گنتی شروع کردی۔