بھارتی نجی ائیر لائن کی ہنگامی لینڈنگ، مسافر محفوظ

July 02, 2022

بھارتی نجی ائیر لائن کے مسافر طیارے کو ٹیک آف کے تھوڑی دیر بعد ہی ہنگامی طور پر اتار لیا گیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق مسافر طیارے کی ہنگامی لینڈنگ ٹیک آف کے بعد کیبن میں دھواں بھرنے کے بعد عمل میں آئی۔

پائلٹ نے کیبن میں دھواں بھرنے پر ’مے ڈے کال‘ کی، جس پر طیارے کو فوری طور پر دہلی ائیرپورٹ پر واپس اتار لیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق ہنگامی لینڈنگ سے تمام مسافروں کو بحفاظت نکال لیا گیا، یہ طیارہ نئی دہلی سے جبل پور جارہا تھا۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق طیارے کے بائیں انجن سے تیل کا اخراج کیبن میں دھواں بھرنے کا سبب بنا۔