میرب علی کا نیا ’بیسٹ فرینڈ‘ کون ہے؟

July 03, 2022

میرب علی، فوٹو فائل

پاکستان شوبز انڈسٹری کی اُبھرتی ہوئی اداکارہ میرب علی نے مداحوں کو اپنے نئے’بیسٹ فرینڈ‘ سے ملوا دیا۔

میرب علی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر گلوکار فلک شبیر کی دو انسٹا اسٹوریز کو شیئر کیا ہے۔

ان ویڈیوز میں میرب علی کو سارہ اور فلک کی بیٹی عالیانہ فلک کے ساتھ کھیلتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

پہلی ویڈیو میں فلک شبیر کو یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ ان کے گھر میں عالیانہ کے کچھ نئے دوست آ گئے ہیں۔

دوسری ویڈیو میں میرب علی نے اپنے مداحوں کو بتایا ہے کہ عالیانہ میری نئی’بیسٹ فرینڈ‘ ہے۔

اُنہوں نے دلچسپ انداز میں مزید کہا ہے کہ ہم دونوں کی دماغی عمر برابر ہے۔

میرب علی اور عالیانہ فلک کی یہ ویڈیوز سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر بھی وائرل ہو رہی ہیں اور ان پرصارفین کی جانب سےدلچسپ تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔