پنجاب میں کورونا کے 86 نئے کیسز رپورٹ

July 03, 2022

فائل فوٹو

پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 86 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ کسی جانی نقصان کی اطلاع ریکارڈ پر نہیں آئی ہے۔

صوبہ پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران 7 ہزار 35 کورونا تشخیصی ٹیسٹ کیے گئے۔

محکمہ صحت کے مطابق لاہورمیں کورونا کے51،راولپنڈی21،فیصل آباد 7، بھکر سے 2 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

ڈیرہ غازی خان،گوجرانوالہ،گجرات،شیخوپورہ،سیالکوٹ سے کورونا کا ایک ایک مریض رپورٹ ہوا ہے۔

محکمۂ صحت کا کہنا ہے کہ پنجاب میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 1.2 فیصد ہے جن میں سے لاہور میں 2.2 اور راولپنڈی میں 1.9 فیصد ہے۔