جویریہ اور سعود بھی حج کیلئے روانہ

July 03, 2022

تصویر بشکریہ انسٹاگرام

پاکستان ٹی وی انڈسٹری کی معروف جوڑی جویریہ اور سعود بھی رواں سال حج کی سعادت حاصل کر رہے ہیں۔

جویریہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی اور اپنے شوہر سعود کی تصویر شیئر کی۔

تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سعود نے احرام باندھا ہوا ہے جبکہ جویریہ بھی سفید لباس میں ملبوس ہیں۔

جویریہ نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں حج کے لیے اللّٰہ تعالیٰ کا شُکر ادا کیا۔

دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شوبز انڈسٹری کی اس جوڑی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا جارہا ہے۔