منشیات اسمگل کرنے والے میاں بیوی کی گاڑی کو حادثہ، چرس اور افیون برآمد

July 03, 2022

فوٹو: فائل

پشاور میں موٹروے پر منشیات اسمگل کرنے والے میاں بیوی کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا، جس سے بڑی مقدار میں چرس اور افیون برآمد ہوئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ موٹروے پر حادثے کا شکار ہونے والی گاڑی سے منشیات برآمد ہوئی ہے جبکہ گاڑی میں سوار میاں بیوی زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ گاڑی سے 26 پیکٹ چرس اور 33 پیکٹ افیون برآمد ہوئے، میاں بیوی منشیات پشاور سے لاہور اسمگل کر رہے تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ منشیات اسمگل کرنے میں ملوث میاں بیوی سے متعلق صوابی پولیس کو اطلاع دے دی۔