ڈنمارک، شاپنگ مال میں فائرنگ، 3 افراد ہلاک

July 04, 2022

ڈنمارک کے دارالحکومت کوپن ہیگن کے شاپنگ مال میں فائرنگ سے 3 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق پولیس نے 22 سالہ ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔ واقعے سے متعلق پولیس چیف نے دہشت گردی کی کارروائی کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

غیرملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق فائرنگ کے واقعے کے بعد ایئرپورٹاور دیگر علاقوں میںپولیس کی بھاری نفری کو تعینات کردیا گیا ہے۔