• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فوٹو: بشکریہ گوگل
فوٹو: بشکریہ گوگل

یوکرین کی سرحد کے قریب واقع روسی شہر میں دھماکا ہوا ہے، جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک ہوگئے۔

مقامی گورنر نے دعویٰ کیا ہے کہ روسی شہر بیلگوروڈ میں دھماکے سے متعدد عمارتوں اور گھروں کو نقصان پہنچا ہے۔

انہوں نے بتایا ہے کہ دھماکے کے بعد ایک رہائشی عمارت میں آگ بھی لگ گئی، واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز یوکرینی فوج نے روس پر الزام لگاتے ہوئے کہا تھا کہ جزیرہ اسنیک پر روس فاسفورس بموں کا استعمال کر رہا ہے۔

یوکرینی فوج نے یہ بھی کہا تھا کہ روسی فضائیہ کی جانب سے 2 بار جزیرہ اسنیک پر فاسفورس بم پھینکے گئے۔

عالمی قانون کے تحت گنجان آبادی والے علاقے میں فاسفورس بموں کے استعمال پر پابندی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید