فیصل آباد انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں خاتون سے مبینہ زیادتی

July 04, 2022

فیصل آباد انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں چیک اپ کرانے اور دوائی لینے آئی خاتون کو سیکیورٹی گارڈ نے مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

پولیس کے مطابق سیکیورٹی گارڈ سمیت 2 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

علاوہ ازیں شیخوپورہ میں نامعلوم شخص 4 سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنا کر فرار ہوگیا، ملزم کی تلاش جاری ہے۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب نے گزشتہ روز راجن پور میں بس میںخاتون کے ساتھ زیادتی کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کرلی اور ہدایت کی ہے کہ متاثرہ خاتون کو ہر صورت انصاف فراہم کیا جائے۔