• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا: یومِ آزادی کی پریڈ پر فائرنگ، 6 افراد ہلاک، درجنوں زخمی

شکاگو میں پریڈ پر فائرنگ کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔
شکاگو میں پریڈ پر فائرنگ کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

امریکی شہر شکاگو کے مضافات میں یوم آزادی کی پریڈ کے راستے میں فائرنگ سے 6 افراد ہلاک، درجنوں زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق شکاگو کے علاقے ہائی لینڈ پارک میں ہونے والی فائرنگ سے دو درجن افراد زخمی ہوئے، جنہیں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کرنے والا ملزم 18 سے 20 برس کی عمر کا ہے، جائے وقوعہ سے اسلحہ برآمد کرلیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے اور ملزم کی تلاش جاری ہے۔

ایف بی آئی سمیت دیگر ایجنسیاں مقامی پولیس اور انتظامیہ کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہیں۔

پولیس نے شہریوں کو فائرنگ کے علاقے سے دور رہنے کی ہدایت کی ہے۔

فائرنگ کے بعد سالانہ پریڈ روک دی گئی اور لوگوں کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید