کشمیر لیگ سیزن ٹو میں غیرملکی کرکٹرز شرکت نہیں کرینگے

July 05, 2022

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کشمیر پریمیئر لیگ کے دوسرے ایڈیشن میں غیرملکی کھلاڑی مصروفیات کے سبب شرکت نہیں کریں گے پہلے ایڈیشن میں بھی غیر ملکی کرکٹرز کی نمائندگی برائے نام تھی۔ پی سی بی نے گزشتہ روز کےپی ایل کو دوسرے ایڈیشن کے لیے این او سی جاری کردیاہے لیکن اب بھی کچھ ٹیمیں واجبات مکمل طور پر ادا نہ ہونے کا شکوہ کررہی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈرافٹنگ پی ایس ایل کے فارمیٹ پر مبنی ہوگی۔ 15 کھلاڑیوں میں ہر ٹیم ایک آئی کون کھلاڑی کو شامل کرےگی۔ اسکواڈ میں 5 کشمیری کھلاڑی شامل ہوں گے ۔ ڈرافٹنگ کی تاریخ عید الاضحی کے بعد رکھی جائےگی۔ ڈائریکٹر کرکٹ آپریشنز کے پی ایل راشد لطیف کا کہنا ہے کہ ڈرافٹ کیلئےکھلاڑیوں کی رجسٹریشن کا عمل جلد شروع ہوگا۔