کراچی والوں کو ایک اور جھٹکا، مئی میں استعمال بجلی کا ہر یونٹ 9.50 روپے مہنگا

July 05, 2022

اسلام آباد (خصوصی نمائندہ )کراچی والوں کو بجلی کا ایک اور جھٹکا، مئی میں استعمال بجلی کا ہر یونٹ تقریباً 9.50 روپے مہنگا،صارفین پر انیس ارب روپے سے زائد کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق کے الیکٹرک کے مئی کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے نیپرا ہیڈ کوارٹر میں عوامی سماعت گزشتہ روز ہوئی عوامی سماعت چیئرمین نیپرا انجینئرتوصیف ایچ فاروقی کی زیر صدارت ہوئی ۔

نیپراممبران انجنیئر رفیق احمد شیخ اور انجئنیر مقصود انور خان بھی موجود تھے۔

کے الیکٹرک نے ایف سی اے کی مد میں 11 روپے 34 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست جمع کرائی تھی نیپرا ڈیٹا کی جانچ پڑتال کےمطابق ایف سی اے کی مد میں 9 روپے42 پیسے فی یونٹ بنتا ہےاس سے قبل اپریل کا ایف سی اے صارفین سے 5 روپے 27 پیسے چارج کیا گیا تھا۔

جو کہ صرف 1 مہینے کے لئے تھامئی کا ایف سی اے اپریل کی نسبت 4 روپے 15 پیسے زیادہ چارج کیا جائے گا۔

اس کا اطلاق بھی صرف 1 ماہ کے لئے ہو گا،اتھارٹی ڈیٹا کی مزید جانچ پڑتال کے بعد اپنا تفصیلی فیصلہ جاری کرے گی۔