جویریہ اور سعود پر کڑی تنقید

July 05, 2022

پاکستان ٹی وی انڈسٹری کی معروف جوڑی جویریہ اور سعود کو حج پر روانگی کی تصویر شیئر کرنے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

جویریہ نے گزشتہ دنوں فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر اپنی اور اپنے شوہر سعود کی تصویر شیئر کی تھی جس میں انہوں نے احرام باندھا ہوا ہے، نیز جویریہ نے اس تصویر کے کیپشن میں حج کے لیے اللّٰہ تعالیٰ کا شُکر ادا بھی کیا ہے۔

اداکارہ کی جانب سے حج کی ادائیگی کی پوسٹ شیئر کرنے پر جہاں سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا جا رہا ہے وہیں کئی سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے انہیں ساتھی اداکاروں اور کریو ممبرز کے واجبات ادا نہ کرنے پر شدید تنقید کا نشانہ بھی بنایا جا رہا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے کہا جا رہا ہے کہ حج کی ادائیگی سے قبل جویریہ اور سعود کو اپنے ذمے تمام متاثرین کے بقیہ واجبات فوری ادا کرنے چاہئیں۔

یاد رہے کہ جویریہ اور سعود بھی رواں سال حجِ اکبر کی سعادت حاصل کر رہے ہیں۔